ایس ایچ او مچنی گیٹ کی کارروائی، مسلح ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد
ڈی ایس پی ورسک کی خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تین کلاشنکوف، ایک پستول اور گاڑی ضبط کرلی؛ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، تفتیش جاری

ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ مدثر حیات کی بروقت کارروائی، گاڑی میں مشکوک حالت میں موجود مسلح ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد
امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر ایس پی ورسک ڈویژن مختیار علی کی سربراہی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، ڈی ایس پی ورسک شفیق خان کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ مدثر حیات نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ فوری اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑی میں موجود مشکوک اور مسلح افراد کو گرفتار کرلیا، کارروائی تھانہ مچنی گیٹ کی حدود ورسک پٹوار میں کی گئی، ملزمان مشکوک حالت میں گاڑی موجود تھے، جس پر ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ مدثر حیات نے تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے تین عدد کلاشنکوف، ایک عدد پستول اور متعدد میگزین بھی برآمد کرنے سمیت گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوو ں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ورسک شفیق خان کو مچنی گیٹ کے علاقہ ورسک پٹوار میں گاڑی میں مشکوک حالت موجود ملزمان کی اطلاع ملی، جس پر ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ مدثر حیات نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ فوری اور بروقت کارروائی کے دوران ملزمان فاروق ولد مصری، ثمین شاہ ولد محمد شاہ اور قیصر خان ولد باور خان ساکنان بڈھ بیر احمد خیل کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے تین عدد کلاشنکوف، ایک عدد پستول اور مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کرنے سمیت گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے مختلف پہلووں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائی کورٹ میں زیر التوائی مقدمات میں مسلسل اضافہ – 2018 سے 2024 تک تفصیلی جائزہ