اہم خبریںخیبر پختونخوانارتھ پاکستان
گورنمنٹ پرائمری سکول سید اکبر کورونہ میں ہیڈماسٹر پر چوکیدار کا مسلح حملہ
چوکیدار نے ہیڈماسٹر کے خلاف انتقامی کارروائی کی کوشش کی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا؛ تعلیمی ماحول کو محفوظ بنانے پر زور
ضلع نوشہرہ کے بہترین اور معیاری تعلیمی ادارے، گورنمنٹ پرائمری سکول سید اکبر کورونہ اکوڑہ خٹک کے ہیڈماسٹر پر چوکیدار کا مسلح حملہ
گورنمنٹ پرائمری سکول سید اکبر کورونہ، جو اپنی معیاری تعلیم اور بہترین نظم و ضبط کے لیے جانا جاتا ہے، میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ سکول کے چوکیدار، نیاز اکبر ولد فیض الاکبر، نے ہیڈماسٹر پر پستول سے حملہ کرنے کی کوشش کی، جسے ایک استاد نے بروقت مداخلت کرکے ناکام بنا دیا۔
ذرائع کے مطابق، ہیڈماسٹر نے ایک روز قبل چوکیدار کو دورانِ ڈیوٹی سوشل میڈیا اور ٹک ٹاک استعمال کرنے سے منع کیا تھا اور اس کی غیر ذمہ داری کے خلاف محکمۂ تعلیم کو شکایتی درخواست بھی ارسال کی تھی۔ اسی رنجش کے نتیجے میں، چوکیدار نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے ہیڈماسٹر پر جان لیوا حملہ کرنے کی کوشش کی، جس سے سکول کے طلبہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔
تعلیمی ادارے، جو علم اور روشنی کے مراکز ہوتے ہیں، کو ایسے عناصر سے محفوظ رکھنا نہایت ضروری ہے جو پرامن تعلیمی ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہیڈماسٹر نے محکمۂ تعلیم اور مقامی پولیس کی بروقت کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مجرم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کی جا ئے گی۔