اہم خبریںخیبر پختونخوانارتھ پاکستان

ویمن یونیورسٹی مردان کے بخشالی کیمپس میں طالبہ کو ہراساں کرنے کے الزام میں سیکیورٹی افسر معطل

یونیورسٹی انتظامیہ نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی، طالبات کے احتجاج کے بعد سخت کارروائی کا وعدہ

ویمن یونیورسٹی مردان کے بخشالی کیمپس میں ایک طالبہ کو ہراساں کرنے کے الزام میں سیکیورٹی افسر کو معطل کر دیا گیا۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ایک طالبہ نے شکایت درج کرائی تھی کہ سیکیورٹی افسر شاہ فیصل نے اسے ہراساں کیا۔ شکایت کے پیش نظر فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ افسر کو معطل کر دیا گیا اور معاملے کی مکمل تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
معطلی کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ الزام کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے شاہ فیصل کو فوری طور پر معطل کیا جاتا ہے، اور وہ انکوائری مکمل ہونے تک معطل رہیں گے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
قبل ازیں واقعے کے بعد طالبات نے احتجاج کرتے ہوئے کلاسوں کا بائیکاٹ کر دیا اور انصاف کے مطالبے کے حق میں نعرے لگائے۔ مظاہرین نے شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
یونیورسٹی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایات کے تحت ایک ہراسانی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے، جس میں اسسٹنٹ رجسٹرار پیر شکیل اور وائس چانسلر کی پرسنل سیکرٹری ساجدہ کریم بطور فوکل پرسنز شامل ہیں۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں ڈپٹی رجسٹرار عدنان احمد، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹر نادیہ شریف اور متعلقہ شعبے کے سربراہ شامل ہیں۔

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button