گلگت بلتستان
چلاس میں کوسٹر کے گہری کھائی میں گرنے سے متعدد افراد زخمی
زخمیوں کو بشی داس اسپتال منتقل کر دیا گیا اور انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے

چلاس میں زیرو پوائنٹ بشی داس کے قریب کوسٹر گہری کھائی میں جا گری اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو بشی داس ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق معجزانہ طور پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو ریسکیو کر لیا گیا۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات جاری ہیں۔ حادثے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔