پی ٹی وی ملازمین رمضان میں بھی تنخواہوں اور پنشن سے محروم
ملازمین کا الزام ہے کہ ادارے میں کرپشن، اقربہ پروری اور انتظامی نااہلی کے باعث تنخواہیں روکی گئیں ہیں
پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے موجودہ اور ریٹائرڈ ملازمین رمضان المبارک کے مہینے میں بھی تنخواہوں اور پنشن سے محروم ہیں۔ قومی نشریاتی ادارے پی ٹی وی کے ملازمین کو 17 دن گزرنے کے باوجود فروری کی تنخواہیں اور پنشن ادا نہیں ہوئیں۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ تنخوہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی کے باعث مشکلات سے دوچار ہیں اور قرض لے کر اپنا گزر بسر کر رہے ہیں۔ ملازمین نے الزام عائد کیا کہ ادارے میں بے پناہ کرپشن، اقربہ پروری اور انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث انہیں تنخوہوں کی بروقت ادائیگی نہیں کی گئی۔ پی ٹی وی میں بڑے پیمانے پر سیاسی بھرتیوں کی وجہ سے ادارے کے اخراجات میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ ان کا رمضان تو کسمپرسی کی حالت میں گزر گیا، عید پر بھی بچوں کی خوشیاں ماند پڑنے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہلاک یا شہید؟ بین الاقوامی میڈیا کی غیر جانبدار رپورٹنگ پر بحث