اہم خبریںپاکستان

یو پی ایس اور سولر بیٹریوں کی قیمتوں میں کمی، صارفین کے لیے اچھی خبر

سولر پینلز کی قیمتوں میں بھی خاطر خواہ کمی دیکھی گئی ہے جو 30 روپے فی واٹ سے گر کر 28 روپے فی واٹ رہ گئی ہے

پاکستان میں یو پی ایس اور سولر بیٹریوں کی قیمتوں میں اپریل 2025 کے دوران خوشگوار کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق لیتھیئم اور ٹیوبولر بیٹریوں کی قیمتوں میں 15 ہزار سے 20 ہزار روپے تک نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ لیتھیئم بیٹری جو پہلے 4 لاکھ روپے میں دستیاب تھی اب 3 لاکھ 80 ہزار روپے میں مل رہی ہے جبکہ ٹیوبولر بیٹری کی قیمت 70 ہزار روپے سے کم ہو کر 55 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

سولر پینلز کی قیمتوں میں بھی خاطر خواہ کمی دیکھی گئی ہے جو 30 روپے فی واٹ سے گر کر 28 روپے فی واٹ رہ گئی ہے۔ توانائی کے ماہرین اس کمی کو درآمدات میں اضافے اور حکومتی مراعات کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری کے مطابق گزشتہ سال 8 ہزار میگاواٹ کے سولر پینلز درآمد کیے گئے تھے۔

حکومت کی جانب سے مقامی سطح پر سولر انورٹرز اور دیگر متعلقہ سامان کی تیاری کے منصوبوں پر کام جاری ہے جس کے نتیجے میں نہ صرف قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے بلکہ ملکی صنعت کو بھی فروغ ملے گا۔ اس صورتحال سے عام صارفین کو خاص طور پر لوڈ شیڈنگ کے شکار علاقوں میں نمایاں ریلیف ملا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ پالیسیاں جاری رہیں تو آنے والے مہینوں میں متبادل توانائی کے نظام مزید سستی ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوات میں لوگوں کو لوٹنے والا جوڑا گرفتار کر لیا گیا

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button