خیبر پختونخواہزارہ ڈویژن

سابق ایس پی عارف شاہ اور خاندان پر نوجوان حمزہ کے قتل کا سنگین الزام

اسلام آباد پولیس نے مانسہرہ کے پہاڑوں سے لاش برآمد کرلی، تفتیش میں بڑے انکشافات

اسلام آباد وفاقی پولیس نے حمزہ کی لاش مانسہرہ سے برآمد کر لی جس کو قتل کرنے کے بعد لاش پہاڑوں میں چھپا دی تھی وفاقی پولیس کا سابقہ ایس پی عارف حسین شاہ اور بیٹا وآصف شاہ سمیت عارف شاہ کا بہنوئی بھی حمزہ کے قتل میں ملوث نکلے تفتیش کے دوران عارف شاہ کے بہنوئی نے اندھے قتل کا پردہ چاک کر دیا حمزہ کو آبائی گاؤں خاکی میں بلا کر قتل کرکے لاش ویرانے میں دفنا کر چھپا دی گئی تھی اسلام آباد پولیس مانسہرہ کے گاؤں خاکی میں گئی اور کتوں کی مدد سے حمزہ کی لاش تلاش کر لی گئی تاہم اس دوران مقامی پولیس اور مقامی لوگوں نے بہت رکاوٹیں کھڑی کیں لیکن اسلام آباد پولیس لاش ڈھونڈنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ سید عارف حسین شاہ پر دوران پولیس سروس بھی اسلام آباد پولیس کی خاتون ملازمہ کے قتل کا کیس درج ہوا تھا ایس پی ریٹائرڈ سید عارف حسین شاہ نے پولیس سروس سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی جرائم کرنا نہ چھوڑے۔وجہ عناد تقریباً 80 لاکھ ہڑپ کرنے پر نتھیاگلی سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ خوبرو نوجوان حمزہ کا اپنے آبائی گھر خاکی مانسہرہ میں قتل کر ڈالا سینٹ آف پولیس کے ملازم حمزہ کے اغواء اور قتل کے الزام میں ایس پی ریٹائرڈ سید عارف حسین شاہ باقاعدہ گرفتار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: منگیتر اور ساتھی کی شمولیت سے اندھا قتل بے نقاب، پولیس نے ملزمان گرفتار کرلیے

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button