گلگت بلتستان

بارگو چلمس کے قریب افسوسناک واقعہ: باپ اور بیٹا دریا میں ڈوب کر جابحق

ریکسو 1122 کی ٹیموں نے مقامی افراد کے تعاون سے پانچ سالہ بچے اور باپ کی نعش بازیاب کر لی

گلگت کے علاقے بارگو چلمس کے قریب ایک دل دکھا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک باپ اور اس کا پانچ سالہ بیٹا دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ اس المناک واقعہ کی ریکسو 1122 کو اطلاع دی گئی جس نے فوری طور پر اپنے عملے اور ایمبولینس کو موقع پر روانہ کیا۔

تلاش کے دوران، ریکسو 1122 کی ٹیموں نے مقامی افراد کے تعاون سے پانچ سالہ بچے گلزار کی نعش بازیاب کر لی، جسے اس کے گھر والوں کے حوالے کر دیا گیا۔ بعد ازاں، 35 سالہ باپ قمر کی نعش بھی دریا سے برآمد ہوئی۔

اس حادثے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 15 سال کے انتظار کے بعد عطا آباد ہنزہ میں لنک روڈ کا افتتاح

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button