خیبر پختونخواہزارہ ڈویژن

دوہرے قتل کیس میں سب انسپکٹر ملوث، فوری برطرفی کا فیصلہ

تھانہ صدر میں تعینات سب انسپکٹر قاضی اجمل مخالفین سے رشوت لےکردوسگےبھائیوں کوقتل کروانے میں ملوث تھا

ہری پور میں دوہرے قتل کیس کا معاملہ۔ تھانہ صدر میں تعینات سب انسپکٹر الزامات ثابت ہونے کے بعد نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔ ڈی پی اوہری پور۔ انکوائری کے مطابق تھانہ صدر میں تعینات سب انسپکٹر قاضی اجمل مخالفین سے رشوت لے کر دو سگے بھائیوں کو قتل کروانے میں ملوث تھا۔ ڈی پی او ہری پور کی جانب سے بنائی گی انکوائری کمیٹی نے تحقیقات کے دوران شواہد کے ساتھ سب انسپکٹر کو ملوث پایا ۔ اور ڈی پی او ہری پور کو تمام انکوائری اور ثبوت پیش کر دئیے۔ جس پر ڈی پی او ہری پور نے قاضی اجمل کو نوکری سے برطرف کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ یاد رہے اسے قبل بھی قاضی اجمل تھانہ مکھنیال اورٹی آئی پی معطل ہو کر ضلع بدر بھی ہو چکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: تربیلہ جھیل میں کشتی پھنسنے کا واقعہ، ڈی پی او ہری پور کا نوٹس، ملاح گرفتار

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button