لائف اسٹائل

زینب رضا پاکستان کی ایک معروف اداکارہ اور ماڈل بن چکی ہیں

مس یونیورس پاکستان میں حصہ لینے والی ماڈل زینب رضا پاکستان کی ایک زینت ہیں

تحریر: حفصہ راحیل

ڈرامہ سیریل بهرم میں نظر آنے والی اداکارہ اور ماڈل زینب رضا کا شمار پاکستان کی ٹوپ ماڈل میں ہوتا ہے۔ انہوں نے نہ صرف مس یونیورس پاکستان میں حصہ لیا بلکہ ایک رنراپ بھی رہی ہیں۔ ماڈل زینب رضا 21 اگست سن 2000 میں كیلیفورنیا میں پیدا ہوئیں۔ ماڈل سابق صدر پرویز مشرف کی نواسی ہیں اور پروگرام مزاق رات تماشا میں بھی حصہ لے چکی ہیں۔

انہوں نے محض 16 سال کی عمر میں پہلی بار فوٹوشوٹ کروایا جس کے بعد انہیں شوٹس کی پیش کش ہونے لگی اور یوں ان کے ماڈلنگ کیریئر کا آغاز ہو گیا۔ اس وقت وہ اے لیولز میں زیر تعلیم تھیں۔

زینب نے آرٹس، فیشن اور ڈراما رائٹنگ کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔ ماڈل کا کہنا ہے کہ ان کا خاندان مذہبی خیالات کا ہے، تاہم انتہائی تنگ نظر نہیں لیکن ان کے ماڈلنگ پر اعتراض بھی کیا مگر انہوں نے اپنے خاندان کو منا لیا۔ جبکہ انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں خوبصورتی کے مقابلوں کو معیوب سمجھا جاتا ہے اور ملک میں حکومتی یا ادارتی سطح پر ایسے مقابلوں کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی۔ لیکن گزشتہ چند سال سے متعدد ماڈلز اور اداکار ایسے مقابلوں کا حصہ بنتی آ رہی ہیں جبکہ ماضی میں اریج چوہدری اور روما مائیکل جیسی ماڈلز بھی خوبصورتی کے مقابلوں میں حصہ لے چکی ہیں۔

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button