سنجدی میں کوئلہ کان حادثے کا مقدمہ ہنہ تھانہ میں درج کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ کان مالک شیخ عبدالعزیز اور حیات خان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ محکمہ مائینز کے انسپکٹر عبدالرشید کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ سنجدی 9 جنوری کو دھماکے کے بعد کان بیٹھ جانے سے 12 کانکن پھنس گئے تھے۔ چیف انسپکٹر مائنز کے مطابق متاثرہ کوئلہ کان سے 11 کانکنوں کی لاشیں نکال لی گئی تھی، ایک کو نکالنا باقی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: سیکیورٹی فورسز اور قبائلی عمائدین بلوچستان نے امن کے لیے ہاتھ ملا لیا