اہم خبریں

سٹیج اداکارہ نے ڈی پی او سرگودھا کے خلاف مبینہ زیادتی کی درخواست دے دی

سٹیج اداکارہ ماہ نور کا ڈی پی او سرگودھا پر زیادتی كرنے، ویڈیو بنانے اور جان سے مارنے کی دھمكی كا الزام

سٹیج اداكارہ ماہ نور کا ڈی پی او سرگودھا کے خلاف مبینہ زیادتی کا معاملہ۔

ماہ نور كا كہنا ہے كہ میرے ساتھ ڈی پی او نے اپنے گھر میں زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔ ان كا كہنا تھا كہ ڈی پی او نے اپنے کمرے میں مجھ پر پسٹل تان لیا اور جان سے مارنے کی دھمکی دے کر زیادتی کی۔ متاثرہ خاتون كا كہنا تھا كہ ڈی پی او سرگودھا کا اپریٹر ثمر مجھے ڈی پی او کے سامنے پیش کر کے باہر چلا گیا۔ ڈی پی او کی ٹیم نے مجھے گن پوائنٹ پر ڈی پی او ہاؤس پہنچایا۔ ان كا مزید كہنا تھا كہ ڈی پی او زیادتی کے دوران ویڈیو بھی بناتا رہا۔

ذرائع كے مطابق خاتون کا میڈیکل بھی پوزیٹو قرار دے دیا گیا ہے اور ائی جی پنجاب اس معاملے كو لے كر سخت پریشان ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: لڑکی کے ساتھ مبینہ ذیادتی پر مقامی فٹ بالر گرفتار

سٹیج ایکٹر ماہ نور نے ڈی پی او کے خلاف ائی جی پنجاب کو درخواست ارسال کر دی۔ ان كا كہنا ہے كہ میں کینیڈین نیشنلٹی ہولڈر ہوں اور اپنی ایمبیسی سے رابطہ کر رہی ہوں۔ مجھے ریکوری کروانے کے بہانے بلایا گیا اور زیادتی کر ڈالی۔  ماہنور نے حكومت كو مخاطب كر كے كہا كہ میں اوورسیز پاکستانی ہوں، میرے ساتھ زیادتی کی گئی ہے وزیراعلی مریم نواز شریف ایکشن لیں۔

یاد رہے کہ وزیراعلی پنجاب کی جانب سے بچوں اور خواتین کو حراسہ اور زیادتی کرنے پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button