جنریٹر کے زہریلے دھویں سے دو افراد ہلاک، ایک بے ہوش
مارٹنگ بازار میں بجلی کے لیے چلائے گئے جنریٹر نے لی جوانوں کی جان لے لی
مارٹنگ بازار میں رات کے وقت جنریٹر سے نکلنے والے زہریلے دھویں کے باعث دو افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، فضل اللہ (بیٹے عزیز اللہ)، معاذ (بیٹے فضل اللہ) اور عبدالوالی (والد کا نام نامعلوم) جو پورن بنگلی کے رہائشی تھے، مارٹنگ بازار میں ملائی اور آئس کریم کا کام کرتے تھے۔ رات کو بجلی نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے جنریٹر چلا کر دروازے اور کھڑکیاں بند کر دیں اور سو گئے۔ صبح جب بازار کے لوگوں نے دروازہ توڑ کر اندر دیکھا تو تینوں بے ہوش پڑے تھے۔
انہیں فوری طور پر آر ایچ سی ہسپتال مارٹنگ لایا گیا، جہاں معاذ اور عبدالوالی کی موت کی تصدیق ہوئی، جبکہ فضل اللہ کو شدید زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال پورن منتقل کر دیا گیا۔
مقامی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ بند جگہوں پر جنریٹر چلاتے وقت احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کریں۔
یہ بھی پڑھیں: لوئر کوہستان میں ٹرک کے خوفناک حادثے میں 2 افراد جاں بحق