شوکت یوسفزئی نے عمران خان کی رہائی کی تحریک کا شانگلہ سے اعلان کر دیا
عوام کا لاوا پک رہا ہے، حکومت وقت پر صورتحال کا ادراک نہ کیا تو نتائج بھیانک ہوں گے، پی ٹی آئی رہنما کا احتجاجی جلسے میں شدید بیان

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی بشام میں شاہراہ ریشم پر عمران خان کی رہائی کےلئے منعقدہ احتجاجی جلسے سے خطاب کررہے ہیں۔ تحصیل چئیرمین بشام حاجی سدیدالرحمان۔تحصیل چئیرمین الپوری وقاراحمدخان۔ضلعی صدر لیاقت یوسف زئی، آئی ایل ایف صدر صدر الرحمن۔قاری اسلام زادہ ۔ عباس زمکہ خیل اور دیگر نے خطاب کیا ۔ شوکت یوسف زئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان کو اب زیادہ دیر پابند سلاسل نہیں رکھا جاسکتا ۔ عوام کے اندر لاوہ پک رہا ہے مقتدر حلقوں نے صورتحال کا بروقت ادراک نہ کیا تو اس کے بھیانک نتائج برآمد ہونگے۔ انہوں موجودہ حکومت کو بھی اڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ اننکی تمام پالیساں ناکام ہوچکی ہے نالائق اور نکمے ٹولے نے معیشت اور امن وسکون برباد کرکے رکھ دیا شوکت یوسف زئی نے کہا کہ شانگلہ سے عمران خان کی رہائی کے لئے تحریک کا دوبارہ آغاز شانگلہ سے کردیا گیا ہے اور آج عوام کا جم غفیر اس بات کی غماز ہے کہ عوام بانی کی رہائی کےلئے متحرک ہیں انشاءاللہ قیادت نے کال دی تو وہ دوبارہ اسلام آباد کا رخ کرینگے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کے اندر کوئی گروپ بندی نہیں ووٹ بنک اور نام صرف عمران خان کا ہی چلتا ہے لہذا ان باتوں میں کوئی دم نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں تنظیم نو، تمام ریجنل صدور اور جنرل سیکرٹریز فارغ