لوئر کوہستان میں ٹرک کے خوفناک حادثے میں 2 افراد جاں بحق
قراقرم ہائی وے پر گاڑی کے کنٹرول سے محروم ہو کر کھائی میں گرنے کا واقعہ

قراقرم روڈ پر تحصیل بنکڈ جیجال کے مقام پر ایک ٹرک گاڑی کے حادثے کا شکار ہونے سے 2 افراد کی موت واقع ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق، گلگت سے پنجاب جا رہی ٹرک گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفرالدین کی ہدایات پر ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع حادثہ پر پہنچ گئی۔
ریسکیو 1122، پولیس اور مقامی افراد کی مشترکہ کوششوں سے 2 افراد کو کھائی سے نکالا گیا، تاہم ان کی جان بچانے کی تمام کوششیں ناکام رہیں اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
متوفی افراد کی لاشیں الشفاء ہسپتال دوبیر منتقل کر دی گئی ہیں۔ حادثے کی وجوہات کے بارے میں تفتیش جاری ہے۔
ریسکیو 1122 نے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ڈرائیونگ کے دوران خصوصی احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تربیلہ جھیل میں کشتی پھنسنے کا واقعہ، ڈی پی او ہری پور کا نوٹس، ملاح گرفتار