خیبر پختونخواہزارہ ڈویژن

شنکیاری میں پولیس وین حادثہ: 9 اہلکار زخمی، ڈی پی او مانسہرہ کا ہسپتال کا دورہ

غیرملکی ایمبیسی گاڑی کی بریک فیل ہونے سے ٹکر، زخمیوں کو مانسہرہ ہسپتال منتقل کیا گیا

مانسہرہ کے علاقے شنکیاری کے مقام پر مکڑھا جھنڈوال سڑک پر ایک المناک حادثہ پیش آیا، جس میں پولیس وین کو غیرملکی ایمبیسی کی گاڑی سے ٹکر لگنے کے بعد سڑک سے نیچے جا گرنے سے 9 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

حادثے میں ایس ایچ او تھانہ شنکیاری کیڈٹ ثاقب، پی اے ایس آئی حمزہ، کانسٹیبل شہباز، جواد، یونس، عبدالواجد، فرمان شاہ، جاوید کے علاوہ لیڈی کانسٹیبلز ثناء اور زینب بھی شدید زخمی ہوئیں۔

حادثے کی اطلاعات ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ریسکیو اور طبی امداد کے احکامات جاری کیے۔ زخمی اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد آر ایچ سی شنکیاری سے گنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ منتقل کیا گیا۔

ڈی پی او مانسہرہ نے زخمی اہلکاروں کی عیادت کے لیے فوری طور پر ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ "ہمارے جوان ہمارا فخر ہیں، ان کی صحت یابی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔”

غیرملکی ایمبیسی گاڑی کی بریک فیل ہونے سے ٹکر، زخمیوں کو مانسہرہ ہسپتال منتقل کیا گیا

ذرائع کے مطابق، یہ حادثہ شنکیاری-جھنڈوال سڑک کے افتتاحی تقریب سے واپسی کے دوران پیش آیا، جب غیرملکی ایمبیسی کی گاڑی کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پولیس وین سے ٹکرا گئی۔ پولیس نے مزید تفتیش جاری رکھی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غیرت کے نام پر بیٹی کے قتل میں ملوث درندہ صفت باپ اور دونوں بیٹے گرفتار

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button