خیبر پختونخواہزارہ ڈویژن

محافظ بن گئے قاتل: دو سگے بھائیوں کے قتل میں ملوث انسپکٹر گرفتار

ہری پور کے تھانہ صدر میں بیٹوں کے قتل میں ملوث انسپکٹر گرفتار

ہری پور کے تھانہ صدر میں بیٹوں کے قتل میں ہری پور تھانہ کا تفتیشی آفیسر ملوث ہے۔

تھانہ سٹی حدود میں پانچ روز قبل پسند کی شادی پر قتل ہونے والے دو حقیقی بھائیوں فضل رازق اور محمد اعظم کے قتل کا معاملہ، دوہرے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والا مرکزی ملزم حاضر سروس پولیس افسر نکلا۔
تھانہ سٹی کی حدود چھپر روڈ پر پسند کی شادی کرنے پر دو حقیقی بھائیوں فضل رازق اور محمد اعظم کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔ مقتولین کی والدہ اور بھائی کے نامزد کرنے پر تفتیش کرنے والے سب انسپکٹر قاضی اجمل سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس افسر نے منصوبہ بندی کے لیے مخالفین سے مبینہ طور پر بھاری رقم لی۔ ایس پی انویسٹیگیشن جمیل الرحمان کے مطابق تھانہ سٹی میں گرفتار ملزمان سمیت سب انسپکٹر کے خلاف دفعہ 302/34/109 کی ایف ائی ار درج کرکے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔ ملزمان کے خلاف مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: ہَر کَمَالِے رَا زَوَالِے: ہر کمال یا ہنر کو ایک روز زوال بھی آتا ہے

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button