ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ،روان سال 2024 ضلع بھر میں 223 افراد فائرنگ سے جان بحق ہوئے جبکہ سنگین مقدمات میں مطلوب 2520 اشتہاری اور 1241 سہولت کار بھی گرفتار کیے گئے۔ ڈکیتی میں ملوث 45 ڈکیت 1201 ہوائی فائرنگ کے مرتکب ملزمان بھی پولیس کی گرفت میں لے لیے گئے۔ اس موقعہ پر ڈی پی او ظہور آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ غیر قانونی اسلحہ میں 495 کلاشنکوف، 148 کالاکوف، 390 رائفل، 464 بندوق، 8608 پستول اور ایک لاکھ 23 ہزار 864 کاتوس برآمد کیے گئے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران 1750 کلوگرام چرس، 46 کلو ہیروئن، 316 کلوگرام آئس، ایک کلو افیون اور 653 لیٹر شراب بھی ضبط کی گئی۔ پولیس نے 192 قمار باز بھی گرفتار کیے۔ ظہور آفریدی نے مزید کہا کہ خدمت مرکز کے ذریعے 23825 افراد کو خدمات فراہم کی گئی۔ ڈرائیونگ لائسنس سے 22643 درخواستوں پر کارروائی کی۔
یہ بھی پڑھیے: نادرا میگا سینٹرز پر چوبیس گھنٹے کام کرنے والے پاسپورٹ کاوٴنٹرز قائم