خیبر پختونخواملاکنڈ ڈویژن

غیرت کے نام پر بیٹی کے قتل میں ملوث درندہ صفت باپ اور دونوں بیٹے گرفتار

تھانہ شاہ ڈھیرئی پولیس کی فوری کارروائی، زہر دے کر قتل کے بعد ناگہانی موت کا بہانہ بنانے والے ملزمان پکڑے گئے

سوات کے تھانہ شاہ ڈھیرئی پولیس کی کامیاب کارروائی، غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کرکے ناگہانی موت کا رنگ دینے والے درندہ صفت باپ اپنے دونوں بیٹوں سمیت گرفتار
گزشتہ روز مخبر خاص کے ذریعے تھانہ شاہ ڈھیرئی پولیس کو مسماۃ (ر) دختر بخت شیرین کے قتل کی اطلاع ملی تھی۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ شاہ ڈھیرئی گوہر علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ موقعے پر پہنچ کر تحقیقات کیں، جس سے معلوم ہوا کہ مقتولہ کو غیرت کے نام پر اس کے والد اور بھائیوں نے مل کر زہریلی دوا پلا کر قتل کیا، اور پھر اسے ناگہانی موت ظاہر کرنے کی کوشش کی۔
واقعے پر ڈی پی او سوات ناصر محمود کے سخت نوٹس کے بعد، ایس ایچ او تھانہ شاہ ڈھیرئی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے اپنی بیٹی کے قتل میں ملوث درندہ صفت باپ بخت شیرین اور اس کے دونوں بیٹوں لطیف الرحمن اور محمد رحمن کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کے خلاف تھانہ شاہ ڈھیرئی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button