اہم خبریںپاکستان

وفاقی دارالحکومت میں سٹیمپ پیپرز کے لیے بائیومیٹرک ویریفیکیشن لازمی قرار

بائیو میٹرک کے بغیر جاری ہونے والے تمام سٹیمپ پیپرز جعلی تصور ہونگے

وفاقی دارالحکومت میں جعلی سٹیمپ پیپرز کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ سٹیمپ پیپرز کا اجراء بائیومیٹرک ویریفیکیشن سے مشروط کر دیا گیا ہے۔

بائیو میٹرک کے بغیر جاری ہونے والے تمام سٹیمپ پیپرز جعلی تصور ہونگے۔ سٹیمپ پیپرز کے اوپر موجود بائیو میٹرک سلپ سے ویریفیکیشن کا عمل بھی آسان ہو گا۔ سٹیمپ وینڈرز کو بائیو میٹرک ویریفیکیشن کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

عرفان میمن، ڈی سی اسلام آباد، کا کہنا تھا کہ کوئی بھی وینڈر نادرا بائیو میٹرک کے بغیر سٹیمپ پیپرز جاری نہیں کر سکے گا۔ بائیو میٹرک کے بعد شہر سے جعلی سٹیمپ پیپرز کا خاتمہ ہو جائے گا۔ جعلی سٹیمپ پیپرز کی وجہ سے شہریوں کو ریونیو اور دیگر معاملات میں مسائل کا سامنا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جعلی سٹیمپ پیپرز کی وجہ سے کئی فراڈ کے کیسز بھی رپورٹ ہوئے تھے۔ بائیو میٹرک ویریفیکیشن کے بعد شہری محفوظ ٹرانزیکشنز کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سی ڈی اے كا اسلام آباد میں الیکٹرک بسوں کا دائرہ کار بڑھانے كا رجہان

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button