اہم خبریںپاکستان

نادرا میگا سینٹرز پر چوبیس گھنٹے کام کرنے والے پاسپورٹ کاوٴنٹرز قائم

وزیر داخلہ محسن نقوی كے احكامات پر نادرا كے تمام میگا سینٹرز پر 24 گھنٹے كام كرنے والے پاسپورٹ کاوٴنٹرز قائم

نادرا میگا سینٹرز پر 24 گھنٹے کام کرنے والے پاسپورٹ کاوٴنٹرز قائم کر دیئے گئے۔ ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی کا کہنا ہے کہ شہریوں کے لئے آسان پراسس اور بروقت اجراء یقینی بنایا جا رہا ہے۔

محکمہ پاسپورٹس کی جانب سے وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا۔

محسن نقوی کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے کراچی کے ناظم آباد اور سیمنز چورنگی سائٹ میں 10 پاسپورٹس پراسسنگ کاوٴنٹرز قائم کر دیئے گئے، نادرا میگا سینٹرز میں بنائے گئے پاسپورٹس پراسسنگ کاوٴنٹرز سے شہری 24 گھنٹے مستفید ہو سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: شہید اعتزاز حسن نے سینکڑوں ساتھیوں کی زندگی بچاکر جان کی قربانی دی تھی، وزیر اعظم

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی کا کہنا ہے 24/7 پاسپورٹس پراسسنگ کاوٴنٹرز کا دائرہ کار ملک بھر میں بڑھایا جا رہا ہے، اسلام آباد میں قائم دفتر پہلے ہی 24/7 کر دیا گیا، کراچی میں عوامی مرکز اور لاہور میں گارڈن ٹاوٴن کے دفاتر بھی عوام کیلئے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔

مصطفیٰ جمال قاضی نے مزید کہا کہ پاسپورٹس کے اجراء میں تاخیر کا مسئلہ پوری طرح حل کر لیا گیا ہے، شہریوں کے لئے آسان پراسس اور بروقت اجراء یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button