اہم خبریںپاکستانخیبر پختونخوا

شہید اعتزاز حسن نے سینکڑوں ساتھیوں کی زندگی بچاکر جان کی قربانی دی تھی، وزیر اعظم

شہید اعتزاز حسن كی دسویں برسی پر وزیر اعظم كا خصوصی پیغام

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شہید اعتزاز کی دسویں برسی کے موقع پر خصوصی بیان جاری كیا ہے۔

وزیر اعظم كا كہنا تھا كہ آج ہم خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو سے تعلق رکھنے والے پاک مٹی کے فرزند شہید اعتزاز حسن کی شہادت کو یاد کرکے افسردہ ہیں۔

ان كا كہنا تھا كہ اعتزاز كی غیر معمولی جرات ہمارے لئے  امید  کی کرن ہے۔ اعتزاز نے صرف 15 سال کی عمر میں، بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا۔ انھوں نے اپنے اسکول اور ہم جماعتوں کو دہشت گرد حملے سے بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کی۔

یہ بھی پڑھیے: گلگت میں شدید سردی كے باوجود بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف تین دن سے دھرنا جاری

اعتزاز کے بے لوث اور غیر متزلزل عزم كو یاد دلاتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف كا كہنا تھا كہ انسان كی ہمت اور بہادری  کا ایک عمل کئی زندگیاں بچا سکتا ہے۔ اعتزاز کی میراث آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ ہے۔

 

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button