خیبر پختونخواشانگلہ

شانگلہ میں ٹریفک حادثے میں چار سیاح جانبحق، ایک زخمی

سیاح بشام سے سوات جارہے تھے اور بشام-سوات روڈ پر متہ آغوان کے علاقے میں یہ حادثہ پیش آیا

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ کے تحصیل الپوری کے علاقے متہ آغوان میں صبح کے وقت ایک گاڑی کے گہری کھائی میں گرنے سے چار سیاح جاںبحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

ریسکیو 1122 کے کے مطابق، یہ سیاح بشام سے سوات جارہے تھے اور بشام-سوات روڈ پر متہ آغوان کے علاقے میں یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں چار سیاح موقع پر ہی دم توڑ گئے جس کے بعد تمام نعشوں اور ایک زخمی شخص کو ضلع ہیڈکوارٹر ہسپتال الپوری منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق تمام متاثرین پنجاب کے شہر ملتان کے نواب پور علاقے سے تعلق رکھتے تھے۔

ایس ایچ او نے کہا کہ حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی، تاہم ریسکیو 1122 کی ٹیم نے گاڑی کو برآمد کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قراقرم ہائی وے پر ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جانبحق، دو زخمی

 

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button