بٹگرام میں زمینی تنازعے پر خونریز تصادم، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی
ہلاک ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے تین افراد شامل ہیں جن میں شہزاد باجی، ان کا بیٹا ضیاء اللہ شاہ اور بھائی مضراب شاہ شامل ہیں

بٹگرام کے نواحی علاقے چھم سیدان ٹکری میں زمینی تنازعے پر دو فریقوں کے درمیان ہونے والے تصادم میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 5 دیگر زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹگرام منتقل کیا گیا، جہاں سے شدید زخمیوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد بھیج دیا گیا۔
ہلاک ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے تین افراد شامل ہیں جن میں شہزاد باجی، ان کا بیٹا ضیاء اللہ شاہ اور بھائی مضراب شاہ شامل ہیں جبکہ مخالف فریق سے انور علی شاہ بھی جاں بحق ہوئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور پولیس نے بھاری نفری تعینات کردی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد کا ایک بڑا ہجوم ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچ گیا۔ ابھی تک واقعے کی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی اور پولیس تفتیش میں مصروف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بٹگرام میں لاہور سے لایا گیا غیر معیاری اور بدبودار گوشت برآمد