خیبر پختونخواہزارہ ڈویژن
مانسہرہ میں غیرت کے نام پر خاتون اور سولہ ماہ کی بچی کو قتل کر دیا گیا
لاہور ہوٹل کے پاس مسماة رابعہ نے محمد عمر سے تین /ساڑھے تین سال قبل پسند کی شادی کی تھی
مانسہرہ جابہ میں غیرت کے نام پر خاتون کو سولہ ماہ کی بچی سمیت گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔
زرائع کے مطابق لاہور ہوٹل کے پاس مسماة رابعہ نے محمد عمر سے تین /ساڑھے تین سال قبل پسند کی شادی کی تھی،اب ان کی سولہ ماہ کی بیٹی بھی تھی۔ رابعہ کا شوہر عمر سعودی عرب میں ہے۔آج دن کو جمعہ کی نماز کے وقت رابعہ شاہ کی ورثا نے مبینہ طور پر محمد عمر کے گھر جاکر رابعہ اور اس کی سولہ ماہ کی بیٹی کو غیرت کے نام پر غیر سید کے ساتھ شادی کرنے پرگولیاں مار کرقتل کر دیا ہے ۔کنگ عبداللہ ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے دوران مقتولہ رابعہ کی نعش بھی اٹھانے نہیں دی گئی۔
ذرائع: ہزارہ ایکسپریس نیوز
یہ بھی پڑھیں: عید کے تین دنوں میں خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں 1656 بچوں کی پیدائش