لائف اسٹائل

حنا خواجہ كا یشمہ گل، ہانیہ اور دنانیر کی ڈانس کی ویڈیو پر تنقید

حنا خواجہ تنقید کرنے کہ بعد خود تنقید کی زد میں آ گئی

تحریر عتیقہ افضل

حال ہی میں، عروب گل کی شادی کہ موقع پر یشمہ گل، ہانیہ اور دنانیر مبین کے ڈانس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل، جہاں یشمہ گل اور ہانیہ کا لباس ناظرین اور دیگر لوگوں کے لیے تنقید کاموضوع بن گیا ہے، ویڈیو میں دونوں ادکارہ لہنگا چولی پہنے رقص کرتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں جو کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی بجائے ہندوستانی ثقافت کی پیروکار دیکھائی دے رہی ہیں۔جس پر حنا خواجہ بائیات جو کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ادکارہ ہیں، وائرل ویڈیو کے بارے میں ان کا کہنا ہےکہ "میں حیران ہوں کہ کیا لوگ قمیض جیسی کوئی چیز بھول گئے ہیں.”

یہ بھی پڑھیے: شانگلہ پولیس نے دوران چیکنگ گاڑی سے بھاری اسلحہ برآمد کرکےملزمان گرفتار کرلئے

تنقید کرنے کہ بعد حنا خواجہ خود تنقید کی زد میں آگئ ،جس میں کہا جانے لگا کہ ان کی سوچ بہت منفی ہے.

شرمیلا فاروقی نے حنا خواجہ کو جواب دیتے ہوئے کہا "جیو اور جینے دو! خواتین کو لباس میں ان کی پسند سے پرکھنا بند کریں۔ اگر ایسا ہے تو تمام مرد سوٹ نہیں شیروانی پہنے.”

یاد رہے کہ ہانیہ عامر پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ بن چکی ہیں جنہوں نے بےحد کم وقت میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی ہے۔ وہ نہ صرف پاکستان میں بلکہ بیرون ملک بھی بے حد پسند کی جانے لگی ہیں، سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکارہ ہیں۔

 

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button