خیبر پختونخواشانگلہملاکنڈ ڈویژن

شانگلہ پولیس نے دوران چیکنگ گاڑی سے بھاری اسلحہ برآمد کرکےملزمان گرفتار کرلئے

الپوری پولیس نے چیک پوسٹ شانگلہ ٹاپ پر ایک گاڑی کی تلاشی پر اسلحہ برآمد کر لیا

خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ پولیس نے ہفتہ کے روز دعوی کیا کہ انہوں نے سوات سے بشام جانیوالے ایک موٹر کار سے مختلف قسم کی اسلحہ کی ایک بڑی کیپ برآمد کرلی اور دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

الپوری پولیس کی بڑی کاروائی، چیک پوسٹ شانگلہ ٹاپ پر چیکنگ کے دوران محمد ذوالفقار سکنہ گجر خان اور جہانگریز سکنہ پشاور کی گاڑی سے ایک رائفل ایم پی فور، ایک رائفل پستول نما تیس بور، سات عدد پستول، دو سو عدد کارتوس، بائیس عدد میگزین مختلف بور برآمد کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ شانگلہ عمران خان کی ہدایات پر ضلع بھر کی داخلی پوائنٹوں پر سخت اور منظم چیکنگ کے بدولت انچارج چیک پوسٹ شانگلہ ٹاپ سعید اللہ خان اور دیگر نفری پولیس نے ایک موٹر کار گاڑی کی تلاشی لی تلاشی کے دوران ان کی گاڑی کی ڈگی میں موجود بکس کی تلاشی کی، تلاشی کے دوران ایک رائفل ایم پی فور، ایک رائفل پستول نما، سات عدد پستول، دو سو عدد کارتوس، بائیس عدد میگزین مختلف بور برآمد کرلیاگیا۔

یہ بھی پڑھیے: صوبائی حکومت کی جانب سے کرم کے متاثرین  کیلئے مزید امدادی سامان روانہ

محمد ذوالفقار سکنہ راولپنڈی اور جہانگریز نے اپنی ملکیت ظاہر کرکے کسی قسم کا کوئی پرمٹ وغیرہ پیش نہ کرسکا

ہر دونوں ملزمان محمد ذوالفقار اور جہانگریز کے خلاف تھانہ الپوری میں مقدمہ درج رجسٹر ہوکر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ڈی پی او شانگلہ عمران خان نے ایس ایچ او تھانہ الپوری کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ہر پہلو سے ملزمان کو انٹاروگیٹ کر نے پر زور دیا۔

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button