خیبر پختونخواہزارہ ڈویژن

قراقرم ہائی وے پر ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جانبحق، دو زخمی

ہنزہ سے سوات جا رہی گاڑی گہری کھائی میں گر گئی، ریسکیو 1122 کی فوری کارروائی

03 اپریل 2025 کو قراقرم ہائی وے پر ایک المناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔

حادثہ تحصیل ہربن، باشاہ سمر نالہ کے مقام پر پیش آیا، جہاں ہنزہ (گلگت) سے سوات جا رہی ایک گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاظاہر کی ہدایات پر ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

ریسکیو 1122، پولیس اور مقامی افراد کی مشترکہ کوششوں سے تین افراد کو گاڑی سے نکالا گیا، جن میں سے غلام خالق ولد میاں میبر (مٹہ، سوات) موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ فرمان اللہ اور نقیب اللہ زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیے گئے۔

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال داسو بھیج دیا گیا۔ پولیس نے حادثے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

ریسکیو 1122 اپر کوہستان نے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ڈرائیونگ کے دوران توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہراہ قراقرم مکمل بند، شال بائی پاس کے قریب پہاڑی تودہ گرنے سے ٹریفک معطل

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button