خیبر پختونخواملاکنڈ ڈویژن

بونیر میں مسلسل بارش اور برف باری، سردی کی شدت میں اضافہ

بارش اور برف باری کے باعث بونیر تا سوات کلیل روڈ برف کی وجہ سے مکمل طور پر بند ہے، جبکہ دیگر سڑکیں معمول کے مطابق ٹریفک کے لیے کھلی ہیں

ضلع بونیر میں مسلسل بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری جاری ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ برف باری کلیل کھنڈاو، ڈاگ سر، ماجپورن، دوہ سرے، بر کھنڈواں، بنج سر، مہابن، ملکا مہابن، شاہ کوٹ، ایلم، گھڑی سر جوبرا، رامانڑو، اور چغرزئی شہیدہ سر جیسے علاقوں میں جاری ہے۔

بارش اور برف باری کے باعث بونیر تا سوات کلیل روڈ برف کی وجہ سے مکمل طور پر بند ہے، جبکہ دیگر سڑکیں معمول کے مطابق ٹریفک کے لیے کھلی ہیں۔ مسلسل بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے، جس پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، پہاڑی علاقوں میں احتیاط برتنے، اور ممکنہ خطرناک مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق، عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ سڑکوں پر احتیاط سے ڈرائیونگ کریں، بجلی کے کھمبوں اور ندی نالوں سے دور رہیں، اور ہنگامی صورتحال میں پولیس ہیلپ لائن 15 یا ریسکیو 1122 پر رابطہ کریں۔ انتظامیہ کی جانب سے موسمی حالات پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، اور عوام کو بروقت اطلاعات فراہم کی جاتی رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں ہفتے کے روز سے بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button