ہزارہ ایکسپریس کا انجن خراب، سرائے صالح کے قریب ٹرین رک گئی
واٹر پمپ کی خرابی کے باعث مسافر ڈیڑھ گھنٹے سے شدید گرمی میں پریشان، متبادل انجن کا انتظام کیا جا رہا ہے

حویلیاں سے کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس ٹرین ہری پور میں سرائے صالح ریلوے اسٹیشن کے قریب تکنیکی خرابی کے باعث رک گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کے انجن کا واٹر پمپ خراب ہونے سے انجن کام کرنے کے قابل نہ رہا، جس کے بعد ٹرین کو راستے میں روکنا پڑا۔
ٹرین میں تقریباً 1,000 مسافر سوار ہیں جو گزشتہ ڈیڑھ گھنٹے سے شدید گرمی میں ٹرین کے اندر اور باہر پریشانی کا شکار ہیں۔ ریلوے انتظامیہ نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے ٹیکسلا سے متبادل انجن بھیج دیا ہے، جو ایک گھنٹے کے اندر سرائے صالح پہنچ جائے گا۔
مسافروں نے شکایت کی کہ گرمی اور بے چینی کی وجہ سے انہیں شدید تکلیف کا سامنا ہے۔ ریلوے حکام نے مسافروں کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد ٹرین کو دوبارہ چلایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کی دریافت کیلئے میران بلاک ایکسپلوریشن کا معاہدہ طے