یونیورسٹی آف ملاکنڈ كا بین الاقوامی سال برائے کوانٹم سائنس و ٹیکنالوجی کا جشن

فزکس ڈیپارٹمنٹ اور سینٹر فار کمپیوٹیشنل میٹریلز سائنس، یونیورسٹی آف ملاکنڈ نے کوانٹم واک کا انعقاد کیا

فزکس ڈیپارٹمنٹ اور سینٹر فار کمپیوٹیشنل میٹریلز سائنس، یونیورسٹی آف ملاکنڈ نے بین الاقوامی سال برائے کوانٹم سائنس و ٹیکنالوجی، 2025 (IYQST, 2025) کی یاد میں تقریب کا اہتمام کیا۔ اس میں کیک کاٹنے کی تقریب، کوانٹم واک (ہر قدم اہم ہے) اور پروفیسر ڈاکٹر فدا یونس خٹک کی خصوصی لیکچر شامل تھی، جنہوں نے پاکستان میں کوانٹم ٹیکنالوجی کو فروغ دینے اور قائم کرنے کے روڈ میپ پر بات کی۔

اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف ملاکنڈ، پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد، پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد (چیئرمین، فزکس ڈیپارٹمنٹ و ڈائریکٹر سینٹر فار کمپیوٹیشنل میٹریلز سائنس)، پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد، ڈین آف کمپیوٹنگ اینڈ انجینئرنگ، اور صوبائی وزیر خیبر پختونخواہ، مسٹر ہمایون خان، فیکلٹی اراکین، ریسرچ اسکالرز اور طلباء نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے: بی آئی ایس پی كا مستحق خواتین کے لیے سہ ماہی قسط میں اضافہ کا اعلان

پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد اور پروفیسر ڈاکٹر فدا یونس خٹک نے کوانٹم سائنس اور ٹیکنالوجی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور حقیقی دنیا کے مسائل حل کرنے میں اس کی طاقت کو استعمال کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے نئی ادویات تیار کرنے، پائیدار توانائی کے وسائل حاصل کرنے، اور الٹرا فاسٹ کمپیوٹرز بنانے کے لیے کوانٹم ٹیکنالوجی کے کردار پر روشنی ڈالی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد نے نوجوانوں کو کوانٹم سائنس اور ٹیکنالوجی میں مہارت، علم، اور تحقیق کے جدید مواقع فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا تاکہ معاشرے پر مثبت اثر ڈال سکیں۔

مسٹر ہمایون خان نے کوانٹم سائنس اور ٹیکنالوجی کی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور نوجوان نسل کے لیے ایک شاندار مستقبل کی تعمیر کے لیے مکمل تعاون فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے تقریب کے تمام شرکاء کو نئے سال کی مبارکباد بھی دی اور یونیورسٹی کیمپس میں ایک پودا لگا کر تقریب کا اختتام کیا۔


Exit mobile version