خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا کابینہ کی تشکیل کا پہلا مرحلہ مکمل — 10 وزرا کے نام فائنل

10 رکنی کابینہ کی ابتدائی فہرست تیار؛ ضلع خیبر سے عدنان قادری اور نوشہرہ سے ادریس خٹک کے نام بھی زیر غور

خیبر پختونخوا میں نئی صوبائی کابینہ کی تشکیل کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے، جس کے تحت 10 ارکان پر مشتمل فہرست تیار کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزرا مینا خان آفریدی اور آفتاب عالم کو دوبارہ کابینہ میں شامل کیا جا رہا ہے۔

اضلاع کی نمائندگی کے پیش نظر ضلع خیبر سے عدنان قادری جبکہ نوشہرہ سے ادریس خٹک کابینہ میں شامل ہونے کے قوی امکانات ہیں۔ اسی طرح احتشام علی ایڈووکیٹ، میاں شرافت، ڈاکٹر امجد اور ریاض خان کے نام بھی زیر غور فہرست میں شامل ہیں۔

صوبائی حکومت آئندہ چند روز میں کابینہ کے حتمی اعلان کا امکان ظاہر کر رہی ہے۔

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button