اہم خبریںپاکستان

گوجرانوالہ میں دو سگی بہنوں کا قتل، ماں باپ ہی قاتل نکلے

ایک بیٹی نے پسند کی شادی کی، اورچھوٹی بیٹی نے ساتھ دیا، والدین نے بیٹیوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا

گوجرانوالہ میں دو جواں سالہ سگی بہنوں کے بہیمانہ قتل کی گُتھی سلجھ گئی۔ ماں باپ ہی اپنی بیٹیوں کے قاتل نکلے
تفصیلات کے مطابق 19 مئی کو گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں میں فائرنگ سے قتل کی جانیوالی دو سگی بہنوں کے قتل کیس کا دل دہلا دینے والا کیس سامنے آیا۔ ماں اور باپ ہی اپنی جواں سالہ بیٹیوں کے قاتل نکلے۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے قاتل ماں باپ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ایک بیٹی نے پسند کی شادی کی، اورچھوٹی بیٹی نے ساتھ دیا، والدین نے بیٹیوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا۔
ایس ایس پی منصور امان نے کہا کہ کرائم سین سے ہی شکوک و شبہات نے جنم لیا جس کے بعد تفتیش کی تو معاملہ سامنے آتا رہا،ہم نے یقین ہونے پر ملزمان کو گرفتار کیا تو انہوں نے اعتراف جرم کرلیا۔ دوران تفتیش قاتل ماں باپ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ بیٹیوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا۔ ماں نے قتل کی منصوبہ بندی کی اور باپ نے فائرنگ کرکے بیٹیوں کو موت کے گھاٹ اتارا۔
ماں نے اپنی آنکھوں کے سامنے بیٹیوں کو قتل کروانے کے بعد آلہ قتل چھپا دیا اور پھر شاطر ملزمان نے واقعہ کو ڈکیتی کا رنگ دیدیا۔ سی سی ڈی کے مطابق 22 سالہ تانیہ نے والدین سے چھپ کر اپنی پسند سے نکاح کر رکھا تھا جبکہ چھوٹی بیٹی انیلا نے بڑی بہن کا ساتھ دے دیا جس کا والدین کو رنج تھا، سی سی ڈی نے مزید تفتیش کیلئے ملزم ذوالفقار کا جسمانی ریمانڈ لے لیا ہے. عدالت نے کشور بی بی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے۔

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button