گلگت سے سکردو جاتے ہوئے سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار، چار افراد جانبحق
ستک نالہ کے قریب خطرناک راستے پر حادثہ، ریسکیو ٹیموں نے لاشیں برآمد کر لیں

گجرات کے چار گمشدہ سیاحوں کی گاڑی گلگت سے سکردو جاتے ہوئے ستک نالہ کے قریب حادثہ کا شکار ہو کر کھائی میں جا گری تھی۔ جو کہ ریسکیو اہلکاروں نے تلاس کر لی ہے۔ گاڑی دریا کے کنارے پر موجود تھی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق تین دوستوں کی لاشیں گاڑی کے اندر اور ایک کی باہر گری ہے۔
ریسکیو 1122،عملہ تھانہ ستک اور ٹوریسٹ پولیس جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان محمد افضل بٹ نے فون پر بتایا کہ یہ 160 کلومیٹر کا خطرناک ترین راستہ ہے جہاں اکثر حادثات ہو جاتے ہیں اور اگر گاڑی دریا کے اندر گرے تو پھر اسکا کچھ پتہ نہیں چلتا۔ حادثے کا شکار نوجوانوں میں کوٹ گکہ کے 36 سالہ واصف شہزاد اور 20 سالہ عمر احسان جبکہ جسوکی کے 23 سالہ سلمان سندھو اور ساروکی کے 23 سالہ عثمان ڈار شامل ہیں جو 12 مئی کو گجرات سے نکلے اور 16 مئی سی لاپتہ تھے۔
یہ بھی پڑھیں: شنکیاری میں پولیس وین حادثہ: 9 اہلکار زخمی، ڈی پی او مانسہرہ کا ہسپتال کا دورہ



