اہم خبریںگلگت بلتستان

گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر سیلابی صورتحال

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور ریلیف آپریشن کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

 گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں کے بعدایک بار پھر سے سیلابی ریلوں نے تباہی مچانا شروع کر دی ہے۔ سکارکوئی، تانگیر، تھور اور بلتستان کے کئی دیہی علاقوں میں تازہ سیلابی ریلے داخل ہو گئے ہیں، جس کے باعث نظامِ زندگی متاثر ہوا ہے۔ تتہ پانی کے مقام پر لینڈ سلائڈنگ کے باعث شاہراہ بند ہو گئی۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق، خراب موسم اور مسلسل بارشوں کے باعث ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، تاہم صوبائی حکومت نے امدادی کارروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور ریلیف آپریشن کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

فیض اللہ نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خوراک، ادویات اور خیمے فراہم کیے جا رہے ہیں، جب کہ ہیوی مشینری کی مدد سے بند سڑکوں کو بحال کرنے کا کام بھی جاری ہے۔ حکومت نے وعدہ کیا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کے نقصانات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔

شاہراہ بابوسر پر متاثرہ مواصلاتی نظام کو بھی بحال کر دیا گیا ہے، جب کہ واٹر چینلز کی مرمت، بجلی اور صاف پانی کی فراہمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل دیامر کے معروف سیاحتی مقام بابوسر ٹاپ کے قریب شدید بارشوں کے بعد اچانک آنے والے سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی تھی۔ اس واقعے میں پانچ سیاح جاں بحق اور کئی گاڑیاں سیلابی ریلے کی نذر ہوئی تھی جبکہ متعدد افراد کو ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ شاہراہ بابوسر کئی گھنٹوں تک بند رہی جس سے ہزاروں مسافر پھنس گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: تھک، دیامر میں شدید سیلابی ریلہ: شاہراہِ بابوسر بند، درجنوں گاڑیاں تباہ، پانچ اموات، تین لاپتہ

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button