اہم خبریںخیبر پختونخوا
کے پی اینٹی کرپشن نے سینئر ڈاکٹر کو دوہری ملازمت کے الزام میں گرفتار کر لیا
سینئر ڈاکٹر بیک وقت دو ملازمت حاصل کرکے کام کررہا ہےتھا جو انکوائری میں ثابت ہوا

پشاور: خیبر پختونخوا اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے ایک سینئر ڈاکٹر، ڈاکٹر طفیل، کو دوہری ملازمت کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ڈاکٹر طفیل ایک ہی وقت میں یونیسف (UNICEF) اور خیبر میڈیکل کالج کے شعبہ کمیونٹی میڈیسن میں ملازمت کر رہے تھے، اور جنوری 2023 سے دونوں اداروں سے مالی فوائد حاصل کر رہے تھے۔
تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اینٹی کرپشن نے ڈاکٹر طفیل کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے انہیں حراست میں لے لیا۔ حکام کے مطابق یہ اقدام سرکاری اداروں میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت نےمختلف اضلاع کیلئے 96 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی



