خیبر پختونخواہزارہ ڈویژن

کوہستان کرپشن کیس میں سابق ہیڈ کلرک گرفتار، ڈاکٹر خورشید روشن کی تلاش جاری

سابقہ ہیڈ کلرک بدنام زمانہ اختر لالا کو گرفتار کرکہ پابند سلاسل کردیا ہے جبکہ سابقہ ڈی ایچ او ڈاکٹر خورشید روشن کی تلاش جاری ہے

تحریر: حفیظ الرحمن

جمعرات 31 جولائی 2025 کو اینٹی کرپشن کوہستان نے اپر کوہستان محکمہ ہیلتھ کے سابقہ ہیڈ کلرک بدنام زمانہ اختر لالا کو گرفتار کرکہ پابند سلاسل کردیا ہے جبکہ سابقہ ڈی ایچ او ڈاکٹر خورشید روشن کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ یہ 18_2017 کا کیس تھا جس میں تمام بنیادی صحتی مراکز کیلئے ہاٹ اینڈ کول و کانٹیجنسی میں ملنے والی (2279279 )رقم مبینہ طور پر ان دونوں نے ہڑپ کرلی تھی۔

اس وقت سے آج تک سات آٹھ سال گزرنے کے باوجود کسی نے ان پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش نہیں کی تھی یا شاید اب تک کے تمام اینٹی کرپشن کے افیسرز کے ساتھ لین دین ہوچکی تھی۔

حال ہی میں سی ای او اینٹی کرپشن کوہستان کا چارج سنبھالنے کے بعد انسپکٹر جہانزیب وہ پہلے افیسر ہیں جس نے شاید کوہستان کی تاریخ میں پہلی بار اس محکمے کی طرف سے کسی کو گرفتار کیا ہو۔

یاد رہے اسی کوہستان کے سی اینڈ ڈبلیو محکمے میں مبینہ طور پر چالیس ارب کی کرپشن ہوئی ہے جس کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل کہا جاتا ہے اور محکمہ نیب نے اس سکینڈل کو نہ صرف بے نقاب کیا ہے بلکہ ذرائع کے مطابق اب تک پچیس ارب کے مالی اثاثہ جات ریکور بھی کئے جاچکے ہیں اور درجنوں ملوث افراد گرفتار ہیں جبکہ مزید گرفتاریاں عمل میں لانے کا قوی امکان ہے۔

ایک طرف سے نیب کی بڑی کاروائی کو دیکھ کر شاید دوسری طرف اینٹی کرپشن کا محکمہ بھی حرکت میں آیا ہے اور اس بڑی گرفتاری کے بعد کوہستان کی عوام میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاون کی ایک آس پیدا ہوگئ ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ آنے والے اوقات میں یہ محکمہ مزید کتنے مگرمچھوں کو اپنی جال میں پھنساتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوہستان کرپشن کیس میں ملزم ایوب احتساب عدالت میں پیش

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button