اہم خبریںخیبر پختونخواہزارہ ڈویژن

کوہستان مالی سکینڈل: مرکزی ملزم، اہلیہ تین مبینہ ملزمان جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

گزشتہ روز گرفتار ہونے والے تیسرے ملزم ضیاء الرحمان کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے انہیں دس دن کے جسمانی ریمانڈپر نیب کے حوالے کردیا۔

اپر کوہستان اسکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر اقبال اور ان کی اہلیہ کو احتساب عدالت پشاور میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے دونوں کے جسمانی ریمانڈ میں چار دن کی توسیع کردی۔

گزشتہ روز گرفتار ہونے والے تیسرے ملزم ضیاء الرحمان کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے انہیں دس دن کے جسمانی ریمانڈپر نیب کے حوالے کردیا۔

سماعت کے دوران نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر حبیب اللہ بیگ اور تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مرکزی ملزم قیصر اقبال اور ان کی اہلیہ نے 37 ارب روپے کی مبینہ غبن کی ہے۔ ان کے گھر سے تلاشی کے دوران 14 ارب روپے مالیت کے اثاثے برآمد ہوئے، جن میں سونا، قیمتی گاڑیاں اور دیگر قیمتی اشیاء شامل ہیں۔

تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان سے تفتیش ابھی مکمل نہیں ہوئی، لہٰذا مزید جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔ انہوں نے عدالت سے تینوں ملزمان کے 14 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

نیب افسر نے مزید بتایا کہ ملزم ضیاء الرحمان سرکاری ملازم ہونے کے باوجود چار سے پانچ نجی تعمیراتی فرمز بھی چلا رہا تھا، جبکہ مرکزی ملزم قیصر اقبال کے اکاؤنٹس سے ضیاء الرحمان کو بھاری رقوم کی ٹرانزیکشنز ہوئیں۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد قیصر اقبال اور ان کی اہلیہ کے جسمانی ریمانڈ میں چار دن کی توسیع جبکہ ضیاء الرحمان کو دس دن کے لیے نیب کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ صحت کوہستان کے سینئر آفسران کے خلاف سرکاری فنڈز میں بے قاعدگیاں و غبن کرنے پر مقدمہ درج

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button