خیبر پختونخواہزارہ ڈویژن
کوہستان سکینڈل میں گرفتار اے جی آفس ملازم 9 روزی جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
ملزم نے جعلی چیکوں کے ذریعے 36 ارب روپے نکالیں ہیں، اور ٹھیکیداروں کی جانب سے سیکیورٹی کی مد میں جمع کئے گئے رقم کے اکاؤنٹ کو چلاتا تھا
اپر کوہستان سکینڈل میں گرفتار اکاؤنٹنٹ جنرل آفس کے ملازم عدالت میں پیش،احتساب عدالت نے ملزم کو 9 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔
نیب تفتیشی افسر کے مطابق ملزم شفیق الرحمان اکاؤنٹنٹ جنرل آفس میں ملازم تھا،جس نے مختلف ٹھیکیداروں کی جانب سے سیکیورٹی کی مد میں جمع کئے گئے رقم کے اکاؤنٹ کو چلاتا تھا۔
ملزم نے جعلی چیکوں کے ذریعے 36 ارب روپے نکالیں ہیں، پیسے اکاؤنٹ سے نکالے گئے لیکن گراؤنڈ پر کوئی ترقیاتی سکیم نہیں ہے۔
ملزم سے تفتیش کی ضرورت ہے، اسلیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو تفتیش کے لئے 9 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوہستان کرپشن اسکینڈل: محکمہ خزانہ کے مزید 10 افسران معطل



