
جمعہ کو تحصیل وسطی کرم کے علاقے گوندل میں پک اپ ندی میں گرنے سے پانچ افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق وسطی کرم سے لوئر کرم جانے والی گاڑی نہر میں جا گری جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ مسافروں کو لے جانے والی پک اپ سڑک سے پھسل کر نہر میں جاگری۔
ریسکیو 1122 کے اہلکار کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال صدہ سنٹرل کرم منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بٹگرام میں گیس لیکج دھماکہ: 12 افراد جھلس گئے، چار کی حالت تشویشناک



