خیبر پختونخوا

چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل حفیظ الرحمان نے باچا خان مرکز کا دورہ کیا

سینیٹر ایمل ولی خان نے پشتون روایات کے مطابق پی ٹی اے چیئرمین کے جرگے کو قبول کر لیا

چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے بدھ کو باچا خان مرکز کا دورہ کیا، جہاں مرکزی صدر اے این پی اور سینیٹر ایمل ولی خان نے پشتون روایات کے مطابق ان کا جرگہ قبول کر لیا۔

چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ جو واقعہ پیش آیا، وہ غلط فہمی کی بنیاد پر ہوا۔ انہوں نے کہا، ’’پیش آنے والے واقعے پر اس روز بھی معذرت کی تھی، اور آج بھی گلے دور کرنے باچا خان مرکز آیا ہوں۔‘‘ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ سینیٹر ایمل ولی خان اور ان کے خاندان کو نہایت عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ باچا خان مرکز تمام مظلوموں اور پشتونوں کا گھر ہے، یہاں جرگے ہی ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’پشتون روایات کا پاس رکھتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے کے جرگے کو قبول کرتا ہوں۔‘‘

مرکزی صدر اے این پی نے کہا کہ باچا خان مرکز پشاور میں چیئرمین پی ٹی اے اور ان کے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان گرم جوشی کا مظاہرہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شانگلہ میں سڑک حادثے میں بچی جاں بحق، کان کنی کے دوران مزدور ہلاک

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button