گلگت بلتستان
چلاس دیا مر میں ڈیوٹی پر مامور ایف سی اہلکار قتل
ایف۔سی اہلکار پر فائرنگ کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہو سکی ہے۔

چلاس کے علاقہ تھور فارسٹ چیک پوسٹ پر ڈیوٹی پر مامور ایف۔سی اہلکار پر رات گئے نامعلوم افراد کی فائرنگ کی ہے۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایف۔سی اہلکار موقع پر جاں بحق ہوا ہے۔
ایف۔سی اہلکار پر فائرنگ کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہو سکی ہے۔
پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ، وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس متحرک ہے۔
فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ایف۔سی اہلکار کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔
فائرنگ سے جاں بحق اہلکار کی شناخت محمد گل شیر سے ہوئی ہے۔
فائرنگ کا واقعہ رات 2:30 کو پیش آیا ہے۔



