خیبر پختونخواملاکنڈ ڈویژن
چترال کی وادی کیلاش میں رنگوں، روایات اور رقص سے سجا "چلم جوشی” تہوار شروع
رنگ برنگے کپڑوں میں ملبوس کالاش مرد و خواتین روایتی دھنوں پر رقص کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں
چترال کی دلکش وادی کیلاش میں سالانہ مذہبی و ثقافتی تہوار "چلم جوشی” کا رنگا رنگ آغاز ہو گیا ہے۔ مقامی طور پر "روشی” کہلانے والا یہ تہوار تین دن تک جاری رہے گا۔
رنگ برنگے کپڑوں میں ملبوس کیلاش مرد و خواتین روایتی دھنوں پر رقص کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ تہوار کا آغاز رومبور سے ہوتا ہے جبکہ اختتام بمبوریت وادی میں مذہبی رسومات کے ساتھ ہوتا ہے۔
ملکی و غیر ملکی سیاح بڑی تعداد میں وادی کا رخ کر رہے ہیں تاکہ اس نایاب ثقافت کو قریب سے دیکھ سکیں۔
چلیم جوشی نہ صرف ایک مذہبی تہوار ہے بلکہ پاکستان کی ثقافتی ہم آہنگی کی ایک خوبصورت علامت بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت کے گاؤں ڈموٹ سئی میں 48 گھنٹوں سے بجلی بند، عوام شدید مشکلات کا شکار



