پی ٹی اے اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے درمیان اہم معاہدہ
ٹیلی کام اور ماحولیات کی کھلی چھٹی! توانائی بچانے والے نیٹ ورکس، پائیدار ڈیجیٹل ڈھانچے اور ای ویسٹ کے انتظام پر مشترکہ کوششوں کا اعلان

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور وزارت کلائمیٹ چینج اینڈ انوائیرمنٹل کوآرڈینیشن (MoCC&EC) کے مابین آج پی ٹی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔ جس کا مقصد گرین آئی سی ٹی کے فروغ، ای ویسٹ کے ذمہ دارانہ بندوبست، اور موسمی حوالے سے مضبوط ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے قیام کا فروغ ہے۔
یہ اشتراک پی ٹی اے کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کو ماحولیاتی پائیداری کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے پالیسی سازی، معلومات کے تبادلے اور مشترکہ اقدامات کے عزم پر مبنی ہے۔ اس تعاون کے اہم نکات میں توانائی کی بچت پر مبنی ٹیلی کام نیٹ ورکس، پائیدار آئی سی ٹی انفراسٹرکچر، اور ماحولیاتی ذمہ داری کے ضمن استعداد کار میں اضافہ شامل ہیں۔
چیئرمین پی ٹی اے، میجر جنرل (ریٹائیرڈ) حفیظ الرحمن نے اس موقع پر کہا کہ یہ تعاون پاکستان کے ڈیجیٹل ایجنڈے میں ماحولیاتی ذمہ داری کو ضم کرنے کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہے، جو “ڈیجیٹل پاکستان وژن”، “ویژن 2025”، اور اقوامِ متحدہ کے “پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز)” کے عین مطابق ہے۔
پی ٹی اے، آئی ٹی یو کے G5 ریگولیٹری فریم ورک کی روشنی میں ایسا ڈیجیٹل مستقبل تشکیل دینے کے لیے پرعزم ہے جو ماحول کے تحفظ، شمولیت اور پائیداری کے اصولوں پر مبنی ہو۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل حفیظ الرحمان نے باچا خان مرکز کا دورہ کیا



