اہم خبریںپاکستان

پی ٹی آئی نے پارٹی کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر 5 منحرف ارکانِ اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا

ان ممبران نے پارٹی کے میٹنگ کے دوران متفقہ فیصلے کے باوجود ترمیم کا ساتھ دے کر پارٹی کے اصولوں کی خلاف ورزی کی تھی

پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی سے نیشنل اسمبلی کے پانچ منحرف ارکان کو نکال دیا اور اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق، یہ فیصلہ پی ٹی آئی کے ان سربراہان کے لیے کیا گیا ہے جنھوں نے 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق گورنمنٹ کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ نکالے جانے والی ممبران میں ظہور قریشی، اورنگزیب خان خیچی، مبارک زیب حان، الیاس چویدری اور عثمان علی شامل ہیں۔

اس نوٹیفیکیشن پو پی ٹی آئی کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے دستخط کرتے ہوئے کہا کہ ان ممبران نے پارٹی کے میٹنگ کے دوران متفقہ فیصلے کے باوجود ترمیم کا ساتھ دے کر پارٹی کے اصولوں کی خلاف ورزی کی تھی۔ ان منحرف ممبران نے 21 اکتوبر 2024 کو ترمیم کے حق میں ووٹ دیا تھا، جو پارٹی کی وفاداری اور ان کے عہدے کے حلف کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پارٹی کی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا، اور اس نوٹس کا جواب نہ دینے کی وجہ سے کارروائی کی گئی۔ مزید برآں، نوٹیفکیشن ان اراکین کو کسی دوسری پارٹی میں شمولیت کے لیے نااہل قرار دیتا ہے اور ان کے عہدے سے نااہل ہونے کا مطالبہ کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوہستان سکینڈل میں گرفتار اے جی آفس ملازم 9 روزی جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button