وفاقی حکومت کا تعاون گلگت بلتستان کے لیے آکسیجن کا کام دے گا، فیض اللہ فراق
فیض اللہ فراق کا کہنا ہے کہ شاہراہ بابوسر، تھک نالہ، تھور، استور، بلتستان، ،دینور اور غذر میں اربوں کا نقصان
وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان سیلابی تباہ کاریوں کا نوٹس لینا کو ترجمان گلگت بلتستان حکومت، فیض اللہ فراق نے خوش آئند قرار دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان سے مزید توجہ اور تعاون کی امید ہے۔
فیض اللہ فراق نے کہا کہ ماضی میں بھی وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں بھر پور تعاون کیا ہے۔ گلگت بلتستان گرانٹ اینڈ ایڈ پر چلتا ہے اور وفاقی حکومت کا تعاون گلگت بلتستان کے لیے آکسیجن کا کام دے گا۔
گلگت بلتستان حکومت، فیض اللہ فراق کے مطابق شاہراہ بابوسر پر عوام کا اربوں کا انفراسٹرکچر تباہ ہوا ہے۔ شاہراہ بابوسر ،تھک نالہ، تھور، استور، بلتستان، ،دینور اور غذر میں بھی اربوں کا نقصان ہوا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان کی گلگت بلتستان سے خصوصی محبت ہے، امید ہے گلگت بلتستان کی سیلابی تباہ کاریوں کیلئے معقول گرانٹ کی منظوری دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: تھک، دیامر میں شدید سیلابی ریلہ: شاہراہِ بابوسر بند، درجنوں گاڑیاں تباہ، پانچ اموات، تین لاپتہ



