خیبر پختونخواملاکنڈ ڈویژن

وادی کیلاش میں زمین کی خرید و فروخت پر پابندی عائدکردی گئی

دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت بمبوریت، رمبور اور بیریر وادی میں غیر مقامی افراد کی جانب سے زمین کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد

کیلاش ثقافت کے تحفظ کے لیے بمبوریت، رمبور اور بریر وادی میں زمین کی خرید و فروخت پر پابندی!

محمد ہاشم عظیم، ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ لوئر چترال کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق، دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت بمبوریت، رمبور اور بیریر وادی میں غیر مقامی افراد کی جانب سے زمین کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یہ اقدام صوبائی حکومت کی کیلاش ثقافت کے تحفظ اور علاقے میں سیاحت کے فروغ کے عزم کا حصہ ہے۔ غیر مقامی افراد کی جانب سے زمین کی خریداری کیلاش ثقافت کے لیے خطرہ بن رہی تھی، جس کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہے اور ایک ماہ کی مدت تک نافذ رہے گا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: چترال کی وادی کیلاش میں رنگوں، روایات اور رقص سے سجا "چلم جوشی” تہوار شروع

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button