نارتھ پاکستان

وادی نیلم میں تیز رفتار جیپ سے ٹکر، ایک بچہ جاں بحق، ڈرائیور فرار

عینی شاہدین کا الزام: ڈرائیور نشے کی حالت میں تھا، پولیس نے چھاپے مار کر گرفتاری کی کوششیں تیز کر دیں

وادی نیلم میں تیز رفتار جیپ کی ٹکر سے 5 سالہ بچہ جاں بحق ہو گئے۔ حادثے کے بعد ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق وادی نیلم کے علاقے لوات بالا میں یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں ایک تیز رفتار جیپ کی ٹکر سے 5 سالہ معصوم بچہ جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت خواجہ صارم ولد خواجہ سعد کے نام سے ہوئی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک جیپ بے قابو ہو کر بچے سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے بعد جیپ ڈرائیور شعیب میر موقع سے فرار ہو گیا۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔
دوسری جانب جاں بحق ہونے والے بچے کے لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ جیپ ڈرائیور حادثے کے وقت نشے کی حالت میں تھا۔ لواحقین نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو فوری گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ ایسے المناک واقعات سے بچا جا سکے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور بہت جلد اسے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مالاکنڈ میں نہر میں ڈوبنے کا واقعہ، ایک بچہ اور دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button