پاکستان

وادی تیراہ میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

خیبر کے علاقہ وادی تیراہ میں 27 بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کے سامنے مقامی شہریوں نے بھرپور احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سرچ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے 10 سالہ بچی زخمی ہوئی تھی۔ لواحقین اور مقامی شہری زخمی بچی کو لیکر 27 بریگیڈ ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے۔ مظاہرین نے بریگیڈ کے مین گیٹ کے سامنے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے احتجاج کے دوران سیکورٹی فورسز کے خلاف نعرہ بازی کی۔ مشتعل مظاہرین نے بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کےسامنے ڈسپنسری کو آگ لگادی اور مین گیٹ اور سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر پتھراو بھی کیا۔

سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ شروع کر دی۔ سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے 8 مظاہرین شدید زخمی ہوگئے۔ فائرنگ سے مظاہرین منتشر ہوگئے اور زخمیوں کو پشاور منتقل کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے ترجمان کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا اور ابھی تک ان کا انتظار ہے۔

ایم پی اے عبدالغنی آفریدی نے واقعے کی سخت تردید کرتے ہوئے کہا کہ وادی تیراہ میں مظاہرین پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ فائرنگ سے متعدد شرکاء کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے؛ آئینی حق سے روکنا نا انصافی ہے۔ وادی تیراہ میں مقامی شہری ملٹری آپریشن میں بے گناہ شہریوں کو نقصان پہنچانے کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے 2 افراد ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی۔ زخمی ہونے والے 6 افراد کو پشاور منتقل کیا جارہاہے۔ شین کمر چیک پوسٹ پر جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا ڈیٹا درج کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی جی کے پی کا تربیلہ غازی ٹنل V پراجیکٹ سائٹ کے دورہ پر سیکیورٹی جائزہ

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button