خیبر پختونخوا

نیب نے کوہستان کرپشن سکینڈل میں مزید برآمدگی کرلی

نیب ذرائع کا انکشاف: ملزم قیصر اقبال نے اہلیہ کے اکاؤنٹس میں ساڑھے تین کروڑ روپے منتقل کیے، 6 کروڑ کے بنگلے اور پلاٹ بھی ضبط

پولیس سب انسپکٹر گرفتار قیصر اقبال کی اہلیہ سے اربوں روپے کا سونا بر آمد مرکزی ملزم کے ساتھی بلال شاہ کے گھر سے 115تولے سونا برآمد کوہستان کرپشن سکینڈل میں نیا موڑ آ گیا، مرکزی ملزم کے ساتھی بلال شاہ کے گھر سے 115تولے سونا برآمد کر لیا گیا۔ نیب ذرائع نے بتایا کہ ملزم کا ایبٹ آباد میں 6 کروڑ مالیت کا ایک پلاٹ بھی ہے، سکینڈل میں پولیس سب انسپکٹر نصیرالدین کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم کے اکاؤنٹس میں ساڑھے تین کروڑ کی ٹرانزیکشن کی گئی ہے، کوہستان کرپشن سکینڈل کے ملزم کے اکاؤنٹ میں مرکزی ملزم قیصر اقبال کی اہلیہ سے اربوں روپے کا سونا بر آمد قیصر اقبال نے رقم منتقل کی ہے، نیب نے مرکزی ملزم قیصر اقبال کا ایک قیمتی بنگلہ بھی ضبط کیا ہے، جس کی مالیت تقریباً 6 کروڑ روپے ہے۔

نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزم نے بنگلہ اپنے بھائی کے نام پر خریدا تھا، یاد رہے نیب نے چند روز قبل ملزم قیصر اقبال کی اہلیہ کو گرفتار کر کے گھر سے 14 ارب روپے مالیت کا سونا اور قیمتی گاڑیاں برآمد کی تھیں۔ اس کے باوجود ابھی مزید کارروائی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوہستان مالی سکینڈل: مرکزی ملزم، اہلیہ تین مبینہ ملزمان جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button